پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری سے ملاقات

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

ابوظہبی۔10جون (اے پی پی):ابوظہبی میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پیر کو دبئی میں الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری سے ملاقات کی۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے الانصاری ایکسچینج کی جانب سے پاکستانی تارکین وطن اور کمیونٹی کے دیگر ممبران کو بلا تعطل اور محفوظ ترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کردار کی تعریف کی۔

راشد علی الانصاری نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار بشمول معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے لیے ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر راشد الانصاری نے اپنے پاکستانی صارفین کوصارف دوست خدمات فراہم کرنے کے لئے الانصاری ایکسچینج کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More