تفتان بارڈر سے لوہے کی سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، لوہے سمیت ملک کی تمام مقامی صنعتوں کی پیداوار کے تحفظ کیلئے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے، وزیر مملکت اقتصادی امور

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اقتصادی امور علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر سے لوہے کی سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، لوہے سمیت ملک کی تمام مقامی صنعتوں کی پیداوار کے تحفظ کیلئے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔ پیر کوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر امجد علی خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور علی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا واحد راستہ اصلاحات ہیں، ویتنام اور بھارت سمیت کئی ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ دو کروڑ سے زائد رقم کی اپیلوں پر فیصلہ کمشنر انکم ٹیکس کی بجائے اپیلٹ ٹربیونلز کرینگے۔ آڈٹ کی سلیکشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں۔ مرزا اختیار بیگ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ لوہے کی صنعت سمیت تمام مقامی صنعتوں کی پیداوار کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ شرمیلا فاروقی کے سوال کے جواب میں علی پرویز ملک نے کہا کہ تفتان بارڈر سے لوہے کی سمگلنگ روکنے کیلئے ایران اور پاکستان بارڈر پر دو اطراف نگرانی کا کام سخت کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More