نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک کا ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ کا دورہ

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشنل عمارتوں بشمول پسنجر ٹرمینل بلڈنگ پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

جائزہ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے چینی پراجیکٹ سربراہان سے بھی ملاقات کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چینی ماہرین سے گفتگو کے دوران کام کے معیار پر اطمینان کا ظاہر کیا۔ پاکستانی پراجیکٹ ٹیم نے 30 اگست تک جاری منصوبوں کے جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی، چین کی طرف سے پراجیکٹ ٹیم نے متوازن پراجیکٹ پلان کے تحت اہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپریشنلائزیشن کے لئے اس سال کے آخر تک مشترکہ ٹیسٹنگ کمیشننگ کی تکمیل کی قوی امید ہے۔ٹیسٹنگ کمیشن مراحل کے بعد حوالگی/ ہینڈ اوور اور ٹرائل رن شروع کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More