عیدالاضحیٰ کی آمد، ایبٹ آباد میں جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے جراثیم کش سپرے کا عمل شروع

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے جراثیم کش سپرے کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کے مطابق محکمہ کی ٹیمیں جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے حوالہ سے قلندر آباد چیک پوسٹ اور حویلیاں انٹرچینج پر جانوروں پر جراثیم کش سپرے اور زمینداروں کو ضروری ہدایات و مشورے دے رہے ہیں۔عملہ شہر کے داخلی راستوں پر منڈیوں تک قربانی کے جانوروں کو لانے کے کام کی نگرانی کر رہا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے حکام نے کہا ہے کہ باہر سے لائے گئے جانوروں پر محکمہ صحت کی جانب سے بیماریوں سے بچائوکے لئے سپرے کا عمل شروع ہے تاکہ شہر کے اندر منڈیوں میں جانوروں میں کسی قسم کی بیماری کا خطرہ پیدا نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More