زرعی اور صنعتی ترقی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوامی مسائل حل کرناہوں گے، گورنر خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملاقات میں گفتگو

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ زرعی اور صنعتی ترقی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوامی مسائل حل کرناہوں گے،وافر وسائل کے باوجود خیبرپختونخوا ملکی ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کووفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خیبرپختونخوا میں زرعی و صنعتی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، زرعی اور صنعتی ترقی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوامی مسائل حل کرناہونگے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے تمام زیر التوا مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو معاشی اور امن و امان کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More