کویتی ولی عہد کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

کویت سٹی۔10جون (اے پی پی):کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کل (منگل کو )سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اردو نیوز نے کویتی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ کویتی ولی عہد وفد کے ہمراہ کل (منگل کو )سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ قبل ازیں امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح خالد الحمد الصباح کو ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔

حلف اٹھانے کی تقریب میں امیر کویت نے ولی عہد کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کی امید ظاہر کی ۔خیال رہے کہ کویتی ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More