سیاحت کے فروغ کی پالیس تمام فریقوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی،رانامشہود احمدخان

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمدخان نے کہا ہے کہ سیاحت کی بحالی پاکستان کی معاشی بحالی ہے،تمام فریقوں کی مشاورت سے سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے گی، نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت سمیت دیگر مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو پاکستان ٹریول سمپوزیم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی بحالی پاکستان کی معاشی بحالی ہے۔ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہےہیں۔ حکومت ملک کی معاشی بحالی کے لئے پالیسی سازی پر کام کررہی ہے ۔ ہم نوجوانوں کے لئے شمولیتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ ہم نوجوانوں کی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کی صنعت کافروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس حوالے سے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔پالیسیوں کے تسلسل سے استحکام آتا ہے۔ پنجاب یوتھ پالیسی لانے والا پہلا صوبہ ہے۔

ہم نے پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر کی تعلیم دی اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں نوجوانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا جھنڈا فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں۔ تمام فریقوں کی مشاورت سے سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ اس سے ملک کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More