عازمین حج کو جمرات پل اور گردونواح میں وصول کرنے کے لئے شہری دفاع کی فیلڈ تیار یاں

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

مکہ مکرمہ۔10جون (اے پی پی):سعودی عرب کا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس حج سیزن 1445ہجری کے لئے عازمین حج کو جمرات پل اور گردونواح میں وصول کرنے اور حجاج کرام کے کنکر پھینکنے کے دوران خدمات فراہم کرنے کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے راہداریوں، آس پاس کے یارڈز اور مرکزی داخلی راستوں پر تعینات اپنے یونٹس کی تیاری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور حج کے لئے عام ہنگامی منصوبے پر عمل درآمد اور اس سے نمٹنے کے لئے انتہائی لیس عملے اور تکنیکی تیاریوں پر پیش رفت کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More