ضلع لکی مروت میں شہید ہونے والےکیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی ، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

راولپنڈی۔10جون (اے پی پی):ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والےکیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی ، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداکے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ آئی ایس آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More