وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق چوہدری سالک حسین پیر کومکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سرکاری سکیم کےلئے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئرکی پرواز نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے۔

نجی حج سکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، آئندہ دو روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،عازمینِ کی وادیِ منیٰ کےلئے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب کو ہو گا۔

پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کےلئے کیمپ آفس قائم کر دیا ہے جس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More