مقدس مساجد کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت 47 ممالک سے 460 عازمین حج کا استقبال

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

مکہ مکرمہ۔10جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی حج، عمرہ اور زیارت کے لئے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے حصے کے طور پر مہمانوں کا استقبال جاری ہے۔ وزارت کی جانب سے یہ اقدام 88 ممالک کے 2,322 مرد و خواتین عازمین حج کی میزبانی کے شاہی حکم نامے کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں 47 ممالک کے 460 عازمین حج کو خوش آمدید کہا گیا جس کے بعد 51 ممالک کے 494 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

یہ مہمان وزارت کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے ایک جامع نظام سے مستفید ہوتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ آسانی سے مناسک حج ادا کرسکیں۔وزارت کا مقصد اعتدال پسند اسلامی بیداری کی باوقار تصویر کی عکاسی کرنا، دونوں مقدس مساجد اور ان کے حج و عمرہ زائرین کی خدمت میں دانشمند قیادت کی کوششوں کو اجاگر کرنا اور سہولت کے لئے ہر ممکن ذرائع کو بروئے کار لانا ہے۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More