امریکا کا سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار دادپر ووٹنگ کا مطالبہ

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

واشنگٹن ۔10جون (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ فوری جنگ بندی کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی قرارداد کے مسودے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ووٹنگ کی درخواست کی ہے۔اردو نیوز کے مطابق امریکی وفد کے ترجمان نیٹ ایونز نے ووٹنگ کی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنی طرف سے تیار کی گئی قرار داد پر ووٹنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے اراکین کو اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے اور اس معاہدے کی حمایت میں یک آواز ہو کر بولنا چاہیے۔یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 31 مئی کو اقوام متحدہ سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے تجویز پیش کی تھی۔اس تجویز کے تحت اسرائیل غزہ کے آبادی والے علاقوں سے نکل جائے گا اور فلسطین یرغمالیوں کو آزاد کرے گا۔ جنگ بندی ابتدائی چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔

دوسری طرف اسرائیل کی جنگی کابینہ کے ایک اہم رکن بینی گینٹز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا جس سے وزیراعظم پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More