ایران کے صدارتی انتخابات کیلئے 6 امیدوار اہل قرار ، احمدی نژاد پھر دوڑ سے باہر

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

ایران میں 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے 6 امیدواروں کو اہل قرار دے دیا تاہم سابق صدر احمدی نژاد کو اجازت نہیں دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، مسعود پزشکیان، امیر حسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں۔ اہل امیدوار اب صدارتی مہم کا آغاز کریں گے۔

ایران صدارتی انتخابات ، احمدی نژاد ، پاسداران انقلاب کے کمانڈر واحد باغنین سمیت 17 امیدواروں کی رجسٹریشن

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ملی ، اس سے قبل 2021 کے صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہو رہے ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More