وزیر اعظم کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بہترین بائولنگ کو سراہتے ہوئے ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

اتوار کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ورلڈ کپ کا یہ میچ شاندار ہوگا۔انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے بلے بازی میں ہدف پورا کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More