نریندرمودی نے تیسری مدت کیلئے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ہم نیوز  |  Jun 09, 2024

بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون(بھارتی ایوان صدر) میں ہوئی، بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔

قومی ریسلر کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

تقریب میں سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر میوزو، افریقی ملک سیشلز کے نائب صدر احمد عفیف، بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ماریشس کے وزیر اعظم جگناوتھ، نیپال کے وزیراعظم پشپا کمل دہل پراچندا اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ امریکا سمیت خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت نے شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

کینیڈا سے پہلے ہی بھارت کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جبکہ روس اور چین نے بھی تقریب میں شرکت پر خاموشی اختیار کی۔ مودی کے ساتھ کئی وزرا نے بھی اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More