آئیسکو نے سرکاری نادہندہ اداروں کی لسٹ شائع کر دی،نوٹس اجرا کے ایک ہفتے میں بجلی واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،تمام آپریشن سرکلز انچارج سرکاری اداروں سے ریکوری یقینی بنائیں،ڈاکٹر محمد امجد خان

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ آئیسکو بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی طور پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے نا گزیر ہے۔

ترجمان آئنسکو کی طرف سے اتوار کو جاری اعلامیہ مین کہا گی ہے کہ آئیسکو نے مراسلہ نمبر 3886-99 مورخہ 7جون 2024 کے تحت سرکاری نادہندہ اداروں کی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گورنمنٹ آف آزاد جموں کشمیر 54 ارب 86کروڑ 20 لاکھ روپے ، مسٹری آف ڈیفنس5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے،

سی ڈی اے 4 ارب 6 کروڑ30 لاکھ، سی ڈی اے (پاک سیکرٹریٹ) 1ارب 6 کروڑ50 لاکھ، سی ڈی اے (کیبنٹ سیکرٹریٹ ) 11کروڑ 60 لاکھ ، سی ڈی اے ( سینٹ) 6کروڑ80 لاکھ ،کینٹ بورڈ چکلالہ1 ارب 64 کروڑ20 لاکھ، کینٹ بورڈ راولپنڈی 25کروڑ60 لاکھ، واسا 96 کروڑ 70 لاکھ، منسٹری آف ریلوے 29 کروڑ50 لاکھ، فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہسپتال27 کروڑ90 لاکھ، پاکستان پی ڈبلیو ڈی 26 کروڑ، وفاقی پولیس 25 کروڑ 10 لاکھ، ٹی ایم اے راول ٹائون 19کروڑ، ٹی ایم اے مری16کروڑ20 لاکھ، وزارت داخلہ 14کروڑ 30 لاکھ، پنجاب پولیس13کروڑ50 لاکھ، پارلیمنٹ لاجز11کروڑ80 لاکھ،

پنجاب جیل اینڈ کنوکت سیٹلمنٹ 11کروڑ60 لاکھ، وزارت صحت7 کروڑ 60 لاکھ، پی بی سی7 کروڑ50 لاکھ، منسٹری آف کلچر اینڈ سپورٹس 7 کروڑ50 لاکھ،، جی ایم ہائیڈل 6 کروڑ60 لاکھ، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ 5 کروڑ 40 لاکھ، چیف کمشنر اسلام آباد5 کروڑ 10 لاکھ، منسٹر ی آف ایجوکیشن 4 کروڑ 80 لاکھ، ٹی ایم اے حسن ابدال4 کروڑ60 لاکھ، ایف آئی اے3 کروڑ20 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی2کروڑ80 لاکھ، اے جی ای منٹینس (ڈی پی) 2کروڑ80 لاکھ،

، منسٹری آف حج اینڈ اوقاف2کروڑ50 لاکھ، ہیلتھ ڈسٹرک گورنمنٹ راولپنڈی2کروڑ40 لاکھ، منسٹر ی آف انوائرمنٹ اینڈ یو آر بی2 کروڑ30 لاکھ، بلوچستان ہائوس2 کروڑ30 لاکھ، کینٹ بورڈ اٹک2 کروڑ10 لاکھ، اسلام آباد ہائی کورٹ2 کروڑ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی1کروڑ90 لاکھ، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم1کروڑ80 لاکھ، ٹی ایم اے پوٹھوہار ٹائون1کروڑ80 لاکھ، ایف بی آر/سی بی آر1کروڑ60 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال اٹک، 1کروڑ60لاکھ، ٹی ایم اے جہلم1کروڑ50لاکھ،

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن1کروڑ40لاکھ، میٹرلوجیکل ڈپارٹمنٹ1کروڑ20لاکھ، منسٹری آف لوکل گورنمنٹ1کروڑ20لاکھ،انٹیلی جنس بیورو1کروڑ، این ایچ اے1کروڑ اور سندھ ہاس1کروڑ کے نادہندہ ہیں۔ آئیسکو انتظامیہ نے تمام نادہندہ سرکاری اداروں کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب ادا بجلی بلز ادا کریں اور کسی بھی معلومات کے حصول کے لئے متعلقہ ریونیو دفتر یا آئیسکو ہیڈ آفس کے کمرشل ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More