ملتان مویشی منڈی میں اوورچارجنگ کے الزام میں سات افراد گرفتار

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

ملتان 09 جون (اے پی پی):ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے عید قرباں کے موقع پرعارضی مویشی منڈیاں مکمل طورپرفعال کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے اتوار کے روزضلعی حکام کے ہمراہ مویشی منڈیوں کادورہ کیا۔انہوں نے فاطمہ جناح ٹائون،سامورانا اوردیگرمنڈیوں میں انتظامات کاجائزہ لیا۔

سامورانا مویشی منڈی میں سات افراد کو اوورچارجنگ کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ منڈی کے ٹھیکے دار کاملازم اوردیگرافراد سرکاری انٹری فیس کی اوورچارجنگ پرپولیس کے حوالے کردیئےگئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عارضی منڈیوں کاقیام خریداروں اوربیوپاریوں کی سہولت کے لیے ہے۔شہری علاقوں میں کوئی غیر قانونی منڈی قائم نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More