نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے گھناؤنا جرم،بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،کویت

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

کویت سٹی ۔9جون (اے پی پی):کویت نے کہا ہے کہ نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے گھناؤنا جرم ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔الجزیرہ کے مطابق کویت نے نصیرات کیمپ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرنے والی آوازوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے،

اتوار کو کویت کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے کو ایک “گھناؤنا جرم” قرار دیا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔کویت نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں ہفتے کے روز کم از کم 210 افراد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More