ریسکیو1122 فیصل آباد نے مویشی منڈیوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز اور عملہ تعینات کردیا

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

فیصل آباد ۔ 09 جون (اے پی پی):ریسکیو1122 فیصل آبادنے مویشی منڈیوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز اور عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ترجمان ریسکیو1122 نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

جن میں ایمبولنسز، فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولنسز شامل ہیں اور ریسکیو سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو پوسٹوں پر تعینات سٹاف عید الاضحی کے آیام تک ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ریسکیو پوسٹوں کے قیام کا مقصد کسی قسم کے حادثے کی صورت میں عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More