وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تسکین ظفر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں، ان کی وفات سے نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تسکین ظفر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More