حجاج کرام کی حفاظت اور ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانےکے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے، کمانڈر سعودی سیکیورٹی ایوی ایشن

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

مکہ مکرمہ ۔9جون (اے پی پی):ہر سال کی طرح امسال بھی حج سیزن کے دوران سعودی سیکیورٹی ایوی ایشن حجاج کرام کے لیے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے، غیر مجاز حج سے مقدس مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی اورجائزہ کا فریضہ سر انجام د ے رہی ہے اس عمل کے لئے فوجی طرز پر افراد کے حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے جس سے غیر قانونی عازمین کی بھی شناخت بھی ہو جاتی ہے۔

اس بات کا اظہار گزشتہ روز یہاں مکہ مکرمہ میں یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (911) میں حج سیکیورٹی فورسز 2024 کے کمانڈرز کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سیکیورٹی ایوی ایشن کے کمانڈر، میجر جنرل پائلٹ عبدالعزیز بن محمد الدریجان نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ایوی ایشن جہاں حجاج کرام کے لیے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے، غیر مجاز حج سے مقدس مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دیکھ بھال اور سخت جائزہ کا فریضہ سر انجام دیتی ہے وہاں سیکورٹی کے شعبوں کی بھی مدد کرتا ہے جبکہ ہنگامی انخلاء، بچاؤ، اور آگ بجھانے میں انسانی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More