شمالی کوریا نے کوڑے سے بھرے 330 غبارے جنوبی کوریا بھیج دیئے

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

سیئول ۔9جون (اے پی پی):شمالی کوریا نے کوڑے سے بھرے 330 غبارے جنوبی کوریا بھیج دیئے۔ تاس نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا نے تقریباً 330 غبارے کوڑے دان کے ساتھ جنوبی کوریا کی سرزمین کی طرف بھیجے جن میں سے کچھ ممکنہ طور پر اپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس ) نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز سے شمال کی طرف سے چھوڑے گئے تقریباً 330 فضلہ لے جانے والے غباروں کا پتہ لگایا ہے، جن میں سے 80 سے زیادہ جنوبی کو ریا میں اترے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی غبارے سمندر میں گرے۔جنوبی کوریا کی صدارتی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی)، جس کی صدارت این ایس سی کے مشیر چانگ ہو جن کریں گے، ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کرنے لئے اجلاس منعقد کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More