انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھے نے نگل لیا

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

جکارتہ ۔9جون (اے پی پی):انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھے نے نگل لیا جس کے بعد اس کے پیٹ سے لاش کو نکالا گیا۔اے ایف پی کے مطابق 45 سالہ فریدہ کے شوہر اور گاؤں کے رہائشیوں نےخاتون کی لاش کو اژدھے کے پیٹ سے نکالا جس کی لمبائی تقریباً پانچ میٹر (16 فٹ) تھی۔

گاؤں کے سربراہ سوردی روزی نے کہا کہ چار بچوں کی ماں جمعرات کی رات سے لاپتہ ہو گئی تھی اور گھر واپس نہیں آئی تھیں جس کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی۔سواردی نے کہا کہ تلاش کے دوران فریدہ کے شوہر نے اردگرد ان کی چیزیں بکھری دیکھیں جس کے بعد گاؤں والوں نے جلد ہی ایک بڑے پیٹ والا اژدھا دیکھا۔

انہوں نے اژدھے کا پیٹ کاٹا اور انہیں فریدہ کا سر نظر آیا۔فریدہ سانپ کے اندر پوری طرح لپٹی ہوئی پائی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More