سعودی عرب ،140 فرضی حج کمپنیوں کے خلاف کارروائی، غیرقانونی افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر متعدد گرفتار

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

ریاض ۔9جون (اے پی پی):سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی امن کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں فرضی حج اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق محمد البسامی مکہ مکرمہ میں مشترکہ اداروں کی سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ امن عامہ کی جانب سے گراونڈ یونٹس تعینات کیے گئے ہیں جومسجد الحرام کے اطراف اور مشاعر مقدسہ میں حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے آغاز سے اب تک مملکت کے مختلف علاقوں سے 140 فرضی حج کمپنیوں کے خلاف کارروائی اور غیرقانونی افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر 64 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پرمٹ کے بغیرمکہ جانے کی کوشش کرنے والے ایک لاکھ 71 ہزار 587 اقامہ ہولڈر غیرملکیوں کو واپس کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار 998 وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی مکہ جانے کی کوشش کرنے پر روکا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More