کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فروخت معطل کر دی

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

بگوٹا۔9جون (اے پی پی):کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فروخت معطل کر دی۔ العربیہ کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کو کوئلے کی برآمد معطل کر رہی ہے۔

کوئلے کی برآمد معطلی کا فیصلہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھتا ہے۔انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ اسرائیل کو کوئلے کی برآمد اس وقت تک معطل رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند نہیں کرے گا۔

صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بنائے گئے ہتھیاروں کی خریداری بھی نہیں کی جائے گی۔کولمبیا حکومت کے مطابق اسرائیل کو کوئلہ برآمد پر پابندی سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے حکم نامے کے پانچ دن بعد نافذ ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More