اسرائیلی فوج نے امداد دینے کے بہانے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھس کر 4 یرغمالی رہائی کراکر 210 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں کی 25 سالہ نوا ارگمانی، 21 سالہ الموگ میر جان، 27 سالہ آندرے کوزلوف اور 40 سالہ شلومی زیو کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔
غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والوں پر بمباری ، 32 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں دیرالبلح کے نصیرات کیمپ پر وحشیانہ حملے کیے جن میں 210 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک کارروائی کے دوران 4 یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے، آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔
حماس کا سرنگ میں گھات لگانے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ، متعدد ہلاک ، کئی یرغمال
اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کے لیے اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی۔
ادھر حماس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں امریکی مدد نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔