اے وی سی چیلنج کپ سیمی فائنل: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-1  شکست دے دی

اردو نیوز  |  Jun 09, 2024

پاکستان کی والی بال ٹیم نے ایشین والی بال کنفیڈریشن چیلنج کپ میں جنوبی کوریا کو تین۔ ایک سے شکست دے  کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ میچ سنیچر کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہوا۔ جنوبی کوریا کو شکست دینے کے بعد اب اتوار کو پاکستان اور قطر فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ویتنام کو شکست دی تھی جبکہ قطر نے قازقستان کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

اے وی سی چیلنج کپ کے آج ہونے والے اس سیمی فائنل کے پہلے سیٹ میں پاکستان 25-22  پوائنٹس سے جیت گیا جبکہ دوسرے سیٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان 26-24 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

تیسرے سیٹ میں پاکستان نے دوبارہ کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم 25-22 سے شکست دے دی۔

میچ کا چوتھا اور آخری سیٹ بھی پاکستان 25-22 کے ساتھ اپنے نام پر کر لیا اور یوں پاکستان نے اے وی سی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

والی بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 49 جبکہ کوریا کا 27واں نمبر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More