اسحاق ڈار کی ملائیشین وزیرخارجہ سے ملاقات

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اوتاما حاجی محمد بن حاجی حسن کے ساتھ استنبول میں D-8 کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس پر ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کوپاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کی جانب سے حمایت پر ملائیشا کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More