حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں،سعودی وزیر حج

ہم نیوز  |  Jun 08, 2024

سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ کسی سیاسی نعرے کے لیے، لہذا مملکت حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائزنہیں، مفتی اعظم سعودی عرب

سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلی ترین مظہر ہو۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنی مناسک ادا کر سکے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیز کی رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی ہو گی ۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی۔

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More