وزیراعظم محمد شہبازشریف کے چین کے پانچ روزہ دورے اور ان کی اعلیٰ چینی قیادت ، چینی سرکاری حکام کے ساتھ ملاقاتوں کو چین کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں بھرپور کوریج

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

بیجنگ ۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کے چین کے پانچ روزہ دورے اور ان کی اعلیٰ چینی قیادت ، چینی سرکاری حکام کے ساتھ ملاقاتوں کو چین کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں بھرپور کوریج حاصل ہوئی ۔ وزیراعظم کو گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ، سی سی ٹی وی کی ہیڈ لائنز اور چین کے معروف انگریزی اور چینی زبان کے نیوز چینلز اور اخبارات جن میں گلوبل ٹائمز ، چائنا ڈیلی ، پیپلز ڈیلی ، چائنا اکنامک نیٹ اور بڑی تعداد میں چینی اخبارات اور نیوز ویب سائٹس پر نمایاں کوریج ملی۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنوا نیوز ایجنسی نے وزیراعظم کا انٹرویو کیا جبکہ گلوبل ٹائمز نے وزیراعظم کا مضمون شائع کیا ۔ بیجنگ میں موجود عالمی میڈیا کی جانب سے بھی وزیراعظم کی چینی دارالحکومت میں مصروفیات کو نمایاں کوریج دی گئی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے صدر شی جن پنگ ، وزیراعظم لی کیانگ ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژائو لی جی ، مختلف حکومتی محکمہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی جبکہ شینز میں پاکستان چائنا بزنس فورم میں پاکستانی اور چینی کاروباری شخصیات سے خطاب کیا ۔چینی دانشوروں کی جانب سے بھی ٹیلی ویژن پر وزیراعظم کے دورہ کے مختلف پہلوئوں کو بھی اجاگر کیا گیا جبکہ

اخبارات میں نیوز آرٹیکل بھی لکھے گئے ۔

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف نے چار سے آٹھ جون کے دوران چین کا سرکاری دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے چین کے شہر شینزن اور زیان کا دورہ کیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More