پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ بحر اتوار 8 جون کو منایا گیا

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ بحر(سمندروں کا عالمی دن ) ہفتہ 8 جون کو منایا گیا۔ سمندروں کا عالمی دن ہر سا ل8 جون کو ایک نئے عنوان کے تحت منایا جاتا ہے۔ رواں سال کیلئے اس دن کا موضوع ’’سمندر اور ماحول کیلئے اقدامات میں تیزی ‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔

جس کا مقصد ایسی بحری اور ماحولیاتی تبدیلیاں لانا ہے جن سے ہم اس زمین کو نہ صرف انسانوں بلکہ زیرآب مخلوق کیلئے بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

عالمی یوم البحر کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری و نجی اداروں اور تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کو سمندروں اور ماحولیات کے شعبوں کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More