جنوبی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اوربالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 20 ، بارکھان 6، پسنی 2، بگروٹ 17، گلگت 15، بونجی 3،چلاس، گوپس 2، دیر(بالائی) 6، مالم جبہ 4، بالاکوٹ 2، کالام ایک، بہاولپور ایئرپورٹ 2، خانیوال 2، کوٹ ادو، مری ایک اور مظفرآباد (سٹی، ائرپورٹ) میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 43 ، دادو، مٹھی، تربت 42، سبی، موہنجوداڑو، چھور، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اورروہڑی میں 41 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More