پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں کی رائے محمد اکبر کو ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن کا چارج ملنے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، صدر شوکت علی انجم نے رائے محمد اکبر کو ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن کا چارج ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین چوہدری عبدالرحمن عاصی، منیر حسین بٹ،سید عطا اللہ شاہ،چوہدری محمد اشرف، محمدعمر سلیمی، عبدالرزاق میمن، را نسیم، خادم کھوسو، اعظم فقیر، سید اعجاز حسین بخاری، اسد محمود،اسدالرحمان عاصی و دیگر مزدور رہنمائوں نے بھی رائے محمد اکبر کو ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن کا چارج ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مزدور رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بیرون ملک روانہ ہونے والے ورکرزکو بہترپیداواری کارکردگی دکھانے کی تربیت و آگاہی، اندورن ملک کام کرنے والے ورکرز کے لیے پیشہ وارانہ صحت وسلامتی کی آگاہی اہم ہے۔

اس حوالے سے رائے محمد اکبرکا شمار وزارت کے محنتی افسران میں ہوتا ہے اور ورکرزایجوکیشن کا بیس سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کی تعیناتی پر ہم وزیر اعظم محمد شہبازشریف، وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانیزوترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کا شکریہ اداکرتے ہیں اور اپنی قیادت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More