پشاور، میٹرنل نیوٹریشن کی مناسبت سے نیشنل پالیسی گائیڈلائینز متعین کرنے کیلئے صوبائی مشاورتی نشست کا انعقاد

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):نیوٹریشن انٹرنیشنل اور محکمہ صحت کے تعاون سے میٹرنل نیوٹریشن کی مناسبت سے نیشنل پالیسی گائیڈلائینز متعین کرنے کیلئے صوبائی مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر فضل مجید کے علاوہ نیوٹریشن ونگ کے اہلکاروں، ایم این سی ایچ فاٹا،ایل ڈبلیو پروگرام کے نمائندوں، جامعات کے نمائندوں، یونائیٹڈ نیشنز اقوام متحدہ کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت گائیناکالوجسٹ اور پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں نیشنل پالیسی گائیڈ لائنز برائے میٹرنل نیوٹریشن و معاشی کفالت بارے ماہرین نے اپنی تجاویز و سفارشات پیش کیں جسے رپورٹ کی صورت میں محکمہ صحت کو پیش کیا جائے گا تاکہ نیشنل پالیسی کے طور پر قومی سطح پر یکساں پالیسی وضع کی جاسکے۔ ایسے مشاورتی اجلاس دیگر صوبوں میں بھی منعقد کئے جائینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More