نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈی۔8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سینٹر پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

استنبول۔8جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈی۔8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سینٹر پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیر اعظم غزہ میں جاری نسل کشی، غیر مشروط فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امدادکی بحالی سمیت محاصرہ کے فوری خاتمہ کے حوالہ سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

وہ غزہ کے عوام کے خلاف کی جانے والی جنگ اور اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے کیے جانے والے جنگی جرائم کے خاتمے کے لیے متحدہ بین الاقوامی کوششوں پر بھی زور دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More