چیئرمین سی ڈی اے کی فیصل مسجد کی مرمت و بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):سی ڈی اےکے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے فیصل مسجد کی مرمت و بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدیات کی ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے یہ ہدایات فیصل مسجد کے دورہ اور ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔ فیصل مسجد کے دورے کے دوران محمد علی رندھاوا نے مسجد کی صفائی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں رنگ و روغن کی ضرورت ہے وہاں رنگ و روغن کرایا جائے اور ٹوٹی ہوئی ٹائلز کی بھی مرمت کی جائے، انہوں نے مسجد کے گردونواح کے علاقے میں بہتری کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More