لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کے زیر انتظام سپریم کورٹ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے کانفرنس شروع

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے زیر انتظام سپریم کورٹ آف پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس کا موضوع ’’نیویگیٹنگ کلائمیٹ گورننس: ایگزیکٹو ایکشن اور جوڈیشل اوور سائٹ‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔

کانفرنس کے دوران پاکستان کے وسیع اور بڑھتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے بحث کو فروغ حاصل ہو گا۔ اس موقع پر مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ عدلیہ، قانون ساز ادارے اور ایگزیکٹو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے چیلنجز، اس کے تجزیہ اور مستقبل میں قانونی چارہ جوئی کے رجحانات پر غور کرنے کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججز، بار کے اراکین، فقہا، محققین، ماہرین تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبہ کے ماہرین اور دیگر شراکت دار بھی شریک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More