نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈی ۔8 وزراء خارجہ کونسل کے کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےلئے استنبول پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

استنبول۔8جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈی ۔8 وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق استنبول آمد پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا استقبال استنبول کے ڈپٹی گورنر مصطفیٰ عاصم الجان اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے کیا۔ ڈی ۔8 وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں غزہ میں غیر انسانی اور غیر قانونی جنگ کے خاتمہ کےلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More