وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

شی آن ۔7جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق شی،آن پہنچنے پر شانشی صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھن جیانگ اور اعلیٰ چینی سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم اپنے دورہ شی آن کے دوران صوبہ شانشی کی اعلیٰ پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ جدید زراعت کے حوالے سے قائم ادارے، یانگلنگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزراخواجہ محمد آصف،احسن اقبال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین اور سردار اویس خان لغاری شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More