رائے محمد اکبر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن تعینات

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد رائے محمد اکبر کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن (ڈی ڈبلیوای )تعینات کر دیا ہے ، رائے اکبر کا شمار وزارت کے محنتی افسران میں ہو تا ہے اور ورکرز ایجوکیشن کا بیس سال سےزائد کا تجربہ رکھتے ہیں رائے اکبر نے گذشتہ سال کامیابی کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے لازمی سینئر مینجمنٹ تربیتی کورس مکمل کیا تھا ۔

رائے اکبر ڈائریکٹر جنرل ورکرز ایجوکیشن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ہماری معیشت کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں اور انکی تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے خاص طور پر بیرون ملک روانہ ہونے والے ورکرز کو بہتر پیداواری کارکردگی دکھانے کی تربیت و آگاہی بہت اہم تاکہ پاکستانی ورکرز خطے کے باقی ممالک کے ورکرز سے بہتر کارکردگی دکھا سکےاور ملک کے لیے بہتر زرمبادلہ کما سکے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک کام کرنے والے ورکرز کے لیے پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کی آگاہی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ایک صحت مند اور حادثات سے محفوظ ورکر بہتر کارکردگی دے سکتا ہے حکومت پاکستان اس کے لیے قانون سازی پر بھی کام کر رہی ہے ۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن نے رائے اکبر کی بطور ڈائریکٹر جنرل ورکرز ایجوکیشن تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین نے اپنے بیان میں حکومتی فیصلے کو سراہا ۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن وفاقی وزارت بیرون ملک پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کا ایک ذیلی ادارہ ہے جسکا بنیادی مقصد ورکرز کو مختلف معاملات پر تربیت دینا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More