مئی میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی، بینک دولت پاکستان

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):بینک دولت پاکستان کومئی2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے مئی 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 15.3 فیصد اضافہ اور سال بسال بنیاد پر 54.2فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24 کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 27.1ارب ڈالر کی رقم آئی جو گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں سے 7.7فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب سے 819.3ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 668.5ملین ڈالر، برطانیہ 473.2 ملین ڈالراور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 359.5ملین ڈالر موصول ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More