گورنر سندھ سے یواین ایف پی اے کے وفد کی ملاقات،ماں اور بچہ کی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے یو این ایف پی اے کے تین رکنی وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،وفد کی سربراہی یو این ایف پی اے کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر لو ٸے شبانے کررہے تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں ماں اور بچہ کی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ زچگی کے دوران ماں اور بچہ کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں موثر اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر لو ٸے شبانےاور یو این ایف پی اے کے وفد کا دورہ اور اس ضمن میں ان کا مسلسل تعاون لائق تحسین ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے اور ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے یو این ایف پی اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More