ماڈل سکولوں اور کالجز میں آئوٹ ڈور جم کا آغاز کیا جا رہا ہے، وزارت وفاقی تعلیم

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتطام ماڈل سکولوں اور کالجز میں آئوٹ ڈور جم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جمعہ کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حکام نے بتایا کہ ایک صحت مند جسم اور دماغ کے درمیان لازم و ملزوم تعلق کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی تعلیمی اداروں میں جم کا آغاز کیا جا رہا ہے،

یہ اقدام انتہائی احسن ہے، اس سے طلباء کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے میں مدد ملے گی، طلباء میں تندرستی کو فروغ دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر چند سکولوں میں آئوٹ ڈور جم کا آغاز کیا جار ہا ہے اور آئندہ مہینوں میں اس کے دائرہ کار میں مزید سکولوں اور کالجز کو شامل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More