نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

ایبٹ آباد۔ 07 جون (اے پی پی):نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نو تعینات آفیسر رفیع اللہ خان نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ضلعی دفتر پہنچنے پر ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے اُنہیں سلامی پیش کی،بعد ازاں اُنہوں نے سٹیشن 11،کنٹرول روم،سٹور روم اور ضلعی دفتر کی مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سٹیشن ہاؤس انچارج نے اُنہیں تفصیلی بریفننگ بھی دی۔نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More