چین کے ساتھ پاکستانی عوام کی قابل فخر دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے ، یہ امن ،ترقی و خوشحالی کے لئے ان کی مشترکہ خواہش کو تقویت دیتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

بیجنگ۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے ،یہ دوستی عوام کے دلوں میں مزید مستحکم ہوئی ہے اور امن ،ترقی و خوشحالی کے لئے ان کی مشترکہ خواہش کو تقویت دیتی ہے۔ جمعہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول دوطرفہ اور علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاک چین سدا بہار سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے اور بڑھتے ہوئے تعاون کی صورت میں سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی ہماری مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

سی پیک کی مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جو اب اپنے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے بارے میں اچھے تبصروں پر وزیر اعظم لی چیانگ کا شکر گزار ہوں، چینی وزیر اعظم کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم لی چیانگ کو پاکستان کے دورے کی پُرتپاک دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ یہ دوستی عوام کے دلوں میں مزید مستحکم ہوئی ہے اور امن ،ترقی و خوشحالی کے لئے ان کی مشترکہ خواہش کو تقویت دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More