چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فہد شفیق کو سندھ کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خا ن نےفہد شفیق کو صوبہ سندھ کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق یہ تقرری پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے صوبہ سندھ میں نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کو مزید بڑھانے کے وژن کے ساتھ کی ہے۔چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے فہدشفیق کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں فہد شفیق کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی لگن اور سندھ میں نوجوانوں کو درپیش منفرد چیلنجز کے بارے میں ان کی سوچ نے انہیں اہم بنا دیا ہے، ہمارے پروگرام کے علاوہ ہم سندھ کے نوجوانوں کو مثبت تبدیلی لانے اور نئے مواقع فراہم کرنے میں ان کے تعاون کے منتظر ہیں۔فہد شفیق نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے سندھ کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر فخر ہے، میں سندھ کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اوران کی کامیابی کے لئے درکار وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لئے تندہی سے کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More