نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا باڑہ ریسکیو سٹیشن 1122 کا دورہ

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجئینر شارق ریاض خٹک نے جمعہ کو باڑہ ریسکیو سٹیشن 1122 کا دورہ کیا۔ ریسکیو1122 خیبر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سٹیشن ہاؤس انجارچ محمد عاصم اور ٹرینگ ونگ انچارج ڈاکٹر وکیل شاہ نے نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی اور ایمرجنسی گاڑیوں ،سامان، تمام ریکارڈ اور سٹیشن بلڈنگ کا جائزہ لیا۔

ریسکیو سروسز فراہمی کے حوالے سے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سٹاف کے خلاف ریسکیو ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More