وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جمعہ کو ملاقات کی اور گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیر اعلیٰ کو گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More