سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حاجی جمال شاہ کاکڑ اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More