سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارک باد

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے ۔ جمعہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان کا 182 ووٹ کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔

یہ کامیابی عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان عالمی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔سپیکر نے وزارت خارجہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی اس سلسلے میں سفارتی کوششوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More